میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت، ہندو انتہا پسندوں  نے قطب شاہی مسجد میں بت رکھ دیے

بھارت، ہندو انتہا پسندوں نے قطب شاہی مسجد میں بت رکھ دیے

جرات ڈیسک
پیر, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت کے شہر حیدر آباد دکن کی قطب شاہی مسجد میں ہندو انتہا پسندوں نے بت رکھ دیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہا پسند مرد اورخواتین گیٹ توڑ کر زبردستی قطب شاہی مسجد میں داخل ہوئے اور بت رکھ دیے۔ واقعہ کے وقت مسجد میں نماز ادا کی جا رہی تھی۔ بھارت میں بابری مسجد کے بعد مسجد میں بت رکھنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ہندوانتہا پسندوں نے بت رکھنے کے دوران اپنے مذہبی نعرے بھی لگائے اور مسجد کی انتظامیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں