میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کابلدیاتی الیکشن سے پھرفرار، الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا

سندھ حکومت کابلدیاتی الیکشن سے پھرفرار، الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کرلی۔سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔سندھ حکومت کے خط میں سندھ پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط کو بنیاد بنایا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سیلاب ریلیف آپریشن کے باعث متاثرہ علاقوں میں پولیس پیٹرولنگ جاری ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی پولیس فورس فرائض انجام دے رہی ہے۔سندھ حکومت کا کہنا ہیکہ پولیس نے تین ماہ کے لیے انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کی ہے،کراچی اور حیدر آباد ڈویڑن میں تین ماہ کے لیے انتخابات مؤخر کیے جائیں۔خیال رہے کہ سندھ پولیس نے بھی کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی ہے۔اے آئی جی آپریشنز حیدر رضا کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں استدعا کی گئی کہ 23 اکتوبرکو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا انعقاد ہونا ہے لیکن اس کے لیے فول پروف سکیورٹی کا انتظام ممکن نہیں۔خط میں کہا گیا کہ کراچی پولیس کی اپنی نفری سیلاب زدہ علاقوں میں خدمات انجام دے رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ جو اندرون سندھ سے نفری ملنی تھی، نجی سکیورٹی گارڈز ممکن نہیں ہیں کہ وہ کراچی پولیس کو مل سکیں۔ خط میں مزیدکہا گیا کہ سکیورٹی کے لیے جو منصوبہ بندی کی گئی تھی اس کے لیے کم از کم ساڑھے 16 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے جس کے باعث کراچی پولیس کے لیے انتظامات کرنا ناممکن ہے۔محکمہ داخلہ سندھ سے استدعا کی گئی ہے کہ کم از کم 3 ماہ کے لیے انتخابات کو آگے بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ کوارٹرز سے یہ معاملہ اٹھائیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں 23 اکتوبرکو بلدیاتی انتخابات کرانیکا اعلان کر رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں