میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرتضی وہاب بتائیں ان کی پارٹی نے شہر کو کیا دیا ہے ، حافظ نعیم الرحمن

مرتضی وہاب بتائیں ان کی پارٹی نے شہر کو کیا دیا ہے ، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم اہل کراچی کو بتائیں گے کہ کے الیکٹرک نے کس طرح شہر کے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔منگل کوسٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ناجائز بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا عوامی ریفرنڈم بھرپور انداز سے جاری ہے، جس میں کراچی بار اور سٹی کورٹ میں وکلا نے بھی حصہ لیا۔انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کا معاملہ پورے شہر کے 3 کروڑ لوگوں کا ہے۔ اوور چارجز اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں غیر قانونی چارجز وصول کیے جارہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے شہر کو ریلیف ملا ہے، جماعت اسلامی ٹیکس کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جون اور جولائی میں وصولی کی گئی جب کہ کے الیکٹرک 153 ارب کی ایس ایس جی سی کی بھی نادہندہ ہے ۔ آر ایل این جی کی مد میں کے الیکٹرک نے 53 ارب ستمبر میں ادائیگی گی۔ کراچی کے شہریوں سے جولائی اور اگست میں رقم وصولی کی گئی اور لائن لاسز و خراب پاور پلانٹ کا ملبہ بھی عوام پر ڈالا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ کل ریفرنڈم کا آخری دن ہے۔ ہم عوام کو بتائیں گے کہ کے الیکٹرک نے کس طرح عوام کو یرغمال بنایا ہے۔ وکلا برادری ہمارے کیسز میں شامل ہوکر عوام کی ترجمانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت پریشان ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومتیں کراچی کو کچھ دینے پر تیار نہیں۔ موٹر وہیکل ٹیکس اور انفرا اسٹرکچر ٹیکس کراچی کے شہریوں سے وصول کیے گئے، اس ٹیکس سے کراچی کو کچھ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک مافیا کے ساتھ کے ایم سی مافیا بھی شامل ہے۔ مرتضی وہاب بتائیں ان کی پارٹی نے شہر کو کیا دیا۔ ان سے جہانگیر روڈ کا پوچھیں تو ناراض ہوجاتے ہیں۔ شہر کو کچھ دے نہیں رہے اور ٹیکس پر ٹیکس لگا رہے ہیں۔ نعمت اللہ خان کے دور میں بغیر کوئی ٹیکس لگائے تعمیراتی کام کروائے گئے۔ مرتضی وہاب بتائیں پیسے کے ایم سی کے اکانٹ میں کیوں نہیں آئے۔ گزشتہ 15 سال سے پیپلزپارٹی سندھ پر حکومت کررہی ہے۔ شہر کراچی ترقی کے بجائے کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں