مہنگائی کے نئے سونامی کاخطرہ تیل، بجلی ،گیس کی قیمتیں بڑھائیں گے حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی
شیئر کریں
ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ بیس ہو گا، پاکستان تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز کو ختم کرے گا، آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرولیم مصنوعات پر ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا
خسارے میں چلنے والے اداروں میں گورننس اور شفافیت کا نظام وضع کیا جائے گا، گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مانیٹرنگ اور ادائیگیوں کا نظام بہتر کیا جائے گا،لیٹر آف انٹینٹ کی کاپی کے مندرجات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ بیس ہو گا، پاکستان تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز کو ختم کرے گا۔پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ کی کاپی نجی چینل کو موصول ہو گئی، ایل او آئی میں پاکستان کو آئی ایم ایف کو ستائیس نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔آئی ایم ایف کو لیفٹر آف انٹینٹ میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ بیس ہو گا، پاکستان تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز کو ختم کرے گا، آئی ایم ایف کی شرط پر پٹرولیم مصنوعات پر ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایم کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان بجلی کے بنیادی نرخوں اور گیس کے نرخوں میں میں اضافہ کرے گا، ایف اے ٹی ایف شرط کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک پر عملدرآمد کیا جائے گا، درآمدی اشیا پر پابندی پر نظرثانی جنوری 2023 میں صورتحال دیکھنے کے بعد ہو سکے گی۔آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں میں گورننس اور شفافیت کا نظام وضع کیا جائے گا، گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ اور ادائیگیوں کا نظام بہتر کیا جائے گا۔