میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم لندن کاکراچی میں انٹری کا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا

ایم کیو ایم لندن کاکراچی میں انٹری کا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق رکن سندھ اسمبلی نثار پنہور سمیت درجنوں کارکنوں کو کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا
متحدہ لندن نے14 اگست پر سیاسی انٹری دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، روزنامہ جرأت کا انکشاف درست ثابت ہو گیا
کراچی(رپورٹ : شعیب مختار ) ایم کیو ایم لندن کا یوم آزادی کے موقع پر شہر قائد میں انٹری دینے کا منصوبہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنا دیا سابق رکن سندھ اسمبلی نثار پنہور سمیت درجنوں کارکنان کو کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا روزنامہ جرأت کا انکشاف درست ثابت ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ لندن کی جانب سے شہر قائد میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے 14 اگست کے موقع پر سیاسی انٹری دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس سلسلے میں متحدہ لندن کے کارکنان گزشتہ روز مومن خان مومن،چاچا صابر شفیق اور سابق رکن سندھ اسمبلی نثار احمد پنہور کی قیادت میں ہاتھوں میں لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور نائن زیرو کی بحالی سے متعلق پلے کارڈ لیے کراچی پریس کلب پہنچے تھے جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے متحدہ لندن کی حکمت عملی کو سبوتاڑ کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے کر انہیں قریبی تھانے منتقل کیا گیا ہے اس ضمن میں پولیس کی جانب سے متحدہ لندن کے حق میں بنائے گئے تمام تر پلے کارڈ اور بینرز بھی ضبط کیے گئے ہیں جبکہ گرفتار کارکنوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے آئندہ چند روز میں متحدہ لندن کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا امکان ہے۔واضح رہے روزنامہ جرآت نے 12 اگست کو اپنی خبر میں یہ انکشاف کیا تھا کہ متحدہ لندن کی جانب سے 14 اگست کے موقع پر سیاسی انٹری دینے کی تیاریاں جاری ہیں جن کی روک تھام سے متعلق حساس اداروں نے مضبوط حکمت عملی مرتب کر رکھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں