میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں سورج سوانیزے پر،شہری گرمی سے بلبلااُٹھے

کراچی میں سورج سوانیزے پر،شہری گرمی سے بلبلااُٹھے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازنے کہاہے کہ کراچی میں آج(جمعرات)تک موسم گرم ہی رہے گاادھرمحکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے برعکس کراچی میں دو روز سے جاری شدید گرمی کے بعد بدھ کی شام مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زورٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔کراچی کے علاقوں گلشن حدید، گلشن معمار،ملیر اوراطراف سے سب سے پہلے بارش کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے بعد حسن اسکوائر، فیڈرل بی ایریا، بفرزون اور نیو کراچی،اورنگی ، سائٹ،بولٹن مارکیٹ میں بارش ہوئی۔شہرقائد میں کلفٹن، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور برنس روڈ،کالا پل، شاہراہ فیصل اور دیگرعلاقوں میں تیز بارش ہوئی اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کل دوپہرتک جاری رہے گا۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایاکہ بھارت اور پاکستان میں 2 مون سون سسٹمز موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک ڈپریشن وسطی بھارت میں موجود ہے، اس ڈپریشن کا رخ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہوا کا دوسرا کم دبائو گجرات، راجستھان اور جنوب مشرقی سندھ کو اپنی لپیٹ میں لیئے ہوئے ہے۔سردار سرفراز نے کہاکہ جمعہ 17 ستمبر کو ایک اور ہوا کا کم دبائو خلیجِ بنگال میں بننے والا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں