میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمرخالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک

اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمرخالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہونے الے دھماکے میں ٹی ٹی پی ترجمان عمرخالد خراسانی کے دو ساتھی مفتی حسن اورحافظ دولت بھی ہلاک ہوئے عمرخالد خراسانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا
عمرخالد خراسانی نے کابل میں پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ بھی لیا تھا،ان کی زندہ یامردہ گرفتاری پرامریکاکی طرف سے انعام مقررتھا،طالبان رہنما احسان اللہ احسان نے عمرخالد خراسانی کی موت کی تصدیق کردی
کابل( مانیٹرنگ ڈیسک ) اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمرخالد خراسانی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ دھماکے میں عمرخالد کے دو ساتھی مفتی حسن اورحافظ دولت بھی ہلاک ہوئے ۔عمرخالد خراسانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا۔ عمرخالد خراسانی نے گزشتہ دنوں کابل میں پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ بھی لیا تھا۔طالبان رہنما احسان اللہ احسان نے عمرخالد خراسانی کی موت کی تصدیق کردی۔امریکا نے عمر خالد خراسانی کے بارے میں اطلاع دینے ، زندہ یا مردہ پکڑنے والوں کے لیے تین ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں