میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کیلئے بجلی 11روپے 39پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

کراچی کیلئے بجلی 11روپے 39پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی والوں کے لئے بجلی11روپے 39پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔کے الیکٹر ک نے بجلی 11روپے 39پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر28جولائی کوسماعت کرے گا۔ درخواست میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ 13ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔پیدا شدہ بجلی کی لاگت 213ارب روپے رہی۔کے الیکٹرک کے مطابق فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 36روپے 20پیسے رہی۔کوئلے سے20روپے80پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی۔مقامی گیس سے 8روپے92 پیسے میں بجلی پیدا ہوئی۔درخواست کے مطابق ایران سے 19روپے 57پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔42پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں