جلسہ کرنا حق ، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے، مریم نواز
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ مئی ۲۰۲۲
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے پوچھا ہے تمہیں پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ کہیں اور جگہ نہیں ملی؟۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ حکومت کی اوّلین ذمے داری، پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے، کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے چرچ کے گراؤنڈ میں جلسہ ان کی عبادت گاہ کی توہین ہے۔انہو ںنے لکھا کہ نے کہا کہ جلسہ کرنا تمھارا حق ہے، مگر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نا تمھارا حق ہے نا تمھیں اس کی اجازت ہوگی، اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔ اسکے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی؟