گرم موسم میں مہنگائی کاقہربھی برقرار،عوام کی دُہائیاں جاری
شیئر کریں
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.49 فیصد بڑھ گئی، 28اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ۔ جمعہ کو ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں ،ایک ہفتے میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 403 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا بیس کلوکا تھیلا 1370 روپے 41 پیسے کا ہوگیاہے ،حالیہ ہفتے زندہ مرغی 33 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق آلو 2 روپے 46 پیسے پیاز 3 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ،ایک ہفتے میں انڈے 7روپے 16 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ،دال مسور 10 روپے 80 پیسے دال چنا 3 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،دال ماش 5 روپے 59 پیسے دال مونگ 1 روپے 62 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،مٹن 21 روپے 21 پیسے بیف 3 روپے 50 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، چاول ، لہسن دودھ دہی گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا ،ایک ہفتے میں 6 اشیائے ضروریہ سستی ہوئی ،حالیہ ہفتے ٹماٹر 9 روپے 68 پیسے سستے ہوئے ، ہفتہ وار بنیادوں پر کیلے 7 روپے 52 پیسے فی درجن سستے ہوئے ،ایک ہفتے میں سترہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔