میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس مسترد

تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس مسترد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس خارج کردیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کو تاحیات نا اہل کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کردیں۔الیکشن کمیشن نے جمعرات کو نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے 14 اپریل کو نااہلی ریفرنسز چیف الیکشن کمشنر کو بھجوائے تھے۔الیکشن کمیشن نے نا اہلی ریفرنسز پر چار سماعتیں کیں،الیکشن کمیشن نے 28 اپریل کو نااہلی ریفرنسز پر پہلی سماعت کی تھی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان میں منحرف اراکین سے متعلق درخواست دائر کردی گئی تھی۔دائر کی گئی درخواست میں پی ٹی آئی نے 20 ارکان قومی اسمبلی کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت نااہلی کیلئے ڈیکلریشن اور ریفرنس دائر کیے تھے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 20 سے زائد پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ منحرف ہوئے، منحرف اراکین کی وجہ سے اتحادیوں نے حکومت کا ساتھ چھوڑا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف اراکین کا ریفرنس مسترد کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ متوقع تھا۔ اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ کیا فیصلہ آ رہا ہے،الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ الیکشن کمیشنر کے خلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے۔ سابق وزیر نے کہاکہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم بن چکا ہے،جو پارٹی سے لوٹے ہوئے،الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ وہ آپ کا حصہ ہی ہیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ یہ سارے لوٹے اپنے حلقوں میں نواز شریف کی تصاویر لگاتے پھر رہے ہیں ،الیکشن کمیشن کا فیصلہ احمقانہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ اس طرح کی لاقانونیت کے خلاف تحریک انصاف میدان میں آئے گی اور یہ جنگ عوام کے ساتھ جیت کر دکھائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں