ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کیلئے پانچ نام تجویز کردیے
ویب ڈیسک
منگل, ۳ مئی ۲۰۲۲
شیئر کریں
اتحادیوں کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کے لئے عیدالفطر کے بعد اہم پیش رفت کا آغاز ہوگا جس کے لئے مشاورت کا عمل مکمل رلیا گیا ہے اور ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کے لئے پانچ نام وزیراعظم شہباز شریف کو بھیج دیئے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے لئے بھیجے گئے ناموں میں نسرین جلیل، عامرخان، عامر چشتی، وسیم اختر اور کشور زہرہ کے نام شامل ہیں جبکہ ایم کیو ایم کی سندھ کابینہ میں شمولیت کے لئے دو وزراء اور ایک مشیر کا نام عیدالفطر کے بعد پیپلزپارٹی کو پیش کردیا جائے گا ۔ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بھجوائے ناموں میں سے کسی ایک کا نام فائنل کیا جائے گا کسی ممکنہ اعتراض کے پیش نظر پانچ نام پیش کئے گئے تاہم اگر ان پانچ ناموں پر بھی کوئی اعتراض آیا تو غور کیا جائے گا۔