میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیکسز ٹوئن ٹاور سمیت غیرقانونی پراجیکٹس کا انکشاف

نیکسز ٹوئن ٹاور سمیت غیرقانونی پراجیکٹس کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران بھاری رشوت کے عوض خاموش، نیکسز ٹوئن ٹاور سمیت 6 سے زائد غیرقانونی پراجیکٹس کا انکشاف، لوگوں کو چونا لگایا جانے لگا، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ رک نہ سکا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے بھاری رقم کے عوض غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دے دی ہے، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ کی آشیرباد سے غیرقانونی پراجیکٹس کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے معلومات کے مطابق ایسٹ قاسم آباد میں نیکسز ٹوئن ٹاور سمیت 6 سے زائد غیرقانونی پراجیکٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے اور مذکورہ پراجیکٹس کی منظوری غیرقانونی دی گئی، ذرائع کے مطابق رہائشی پلاٹس پر بھی کمرشل پراجیکٹس کی منظوری دی گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور بلڈرز کی ملی بھگت سے لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں