میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی ویب سائٹس ،24لاکھ افراد کے ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

پاکستانی ویب سائٹس ،24لاکھ افراد کے ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستانی ویب سائٹس سے 24لاکھ افراد کے ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ۔گلوبل سائبر سیکیورٹی کمپنی کی سپر سکی نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2023 میں ڈاٹ پی کے کا ڈومین رکھنے والی ویب سائٹس سے 24 لاکھ افراد کے ذاتی ڈیٹا کو چوری کیا گیا۔کیسپرسکی کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال دنیا بھر کی ایک کروڑ ڈیوائسز ڈیٹا چوری کا شکار ہوئیں جب کہ تقریبا ایک کروڑ ویب سائٹس بھی ڈیٹا چوری کا شکار بنیں۔کمپنی کے مطابق گزشتہ 5 سال میں دنیا بھر میں 443,000 ویب سائٹس پر ڈیٹا چوری کرنے والے وائرسز کے ذریعے حملے کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ حملے ڈاٹ کام ڈومین رکھنے والی ویب سائٹس پر کیے گئے اور مذکورہ ڈومین کی ویب سائٹس پر حملوں کی تعداد 30 کروڑ سے زائد رہی اور ایسے حملوں میں لاگ ان کی معلومات سمیت پاس ورڈز کا ڈیٹا چوری ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں