میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسریٰ یونیورسٹی طالبعلم کی لاش نجی ہاسٹل سے برآمد،صوبائی وزیر گیان چند نے نوٹس لے لیا

اسریٰ یونیورسٹی طالبعلم کی لاش نجی ہاسٹل سے برآمد،صوبائی وزیر گیان چند نے نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اسریٰ یونیورسٹی کی طالبعلم کی لاش نجی ہاسٹل سے برآمد، ورثاء نے قتل کا خدشہ ظاہرکردیا، عمرکوٹ کا رہائشی 24 سالہ پھلاج رائے ایم بی بی ایس کے آخری سال کا طالبعلم تھا، پولیس نے خودکشی قرار دے دیا ، پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے، صوبائی وزیر گیانچند نے نوٹس لے لیا، تفصیلات کے مطابق اسریٰ یونیورسٹی کے طالب علم کی لاش اسریٰ یونیورسٹی کے قریب واقع نجی ہاسٹل سے برآمد ہونے کے بعد پولیس نفری نے پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا، عمرکوٹ کے رہائشی ہیں 24 سالہ پھلاج رائے ایم بی بی ایس کے آخری سال کا طالبعلم تھا، پولیس کے مطابق طالبعلم نے زہریلی چیز کھا کر خودکشی کی، تاہم تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق کا پتہ چل سکے گا۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر طالبعلم پھلاج کے کزن لالچند نے قتل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ کمرے کی حالت سے واقعہ خودکشی نہیں لگ رہا، پھلاج کو کوئی پریشانی بھی نہیں تھی، اس نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرکے حقائق منظر عام پر لائے جائیں، پھلاج رائے کے دو بھائی اور تین بہنیں تھیں۔ دوسری جانب صوبائی وزیر گیانچند نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی، ورثاء نے لاش آبائی گاوں میں سپرد خاک کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں