ہم پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے ،امریکا
ویب ڈیسک
منگل, ۵ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کے الزامات کو ایک بار پھر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات میں قطعی حقیقت نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے لہذا امریکا پر لگائے گئے الزامات میں قطعی حقیقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا آئین کی پرامن بالادستی اور جمہوری اصولوں ،قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت برابری کے اصول کو سپورٹ کرتا ہے جب کہ یہ اصول صرف پاکستان نہیں دنیا کی دوسرے ممالک کے لیے بھی ہے۔