میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے قومی اسمبلی توڑ دی، وفاقی کابینہ تحلیل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی توڑ دی، وفاقی کابینہ تحلیل

جرات ڈیسک
اتوار, ۳ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد قرار دیا گیا۔تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔اب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔ وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا کہ نئے انتخابات 90 دن میں ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے اور آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلیاں تحلیل کر دی گئی ہیں۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن ہوں گے اور سمندر پار پاکستانی بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے کیونکہ قومی اسمبلی اس قانون کو منظور کر چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں