میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نسلہ ٹاورکی حمایت میں وال چاکنگ ،حساس ادارے متحدہ لندن کی سیاسی انٹری روکنے کیلئے متحرک

نسلہ ٹاورکی حمایت میں وال چاکنگ ،حساس ادارے متحدہ لندن کی سیاسی انٹری روکنے کیلئے متحرک

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح متحدہ لندن نے بھی نسلہ ٹاور کے حق میں مہم جوئی شروع کر دی، مختلف علاقوں میں وال چاکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ متحدہ لندن کی بڑھتی سرگرمیوں کو لگام ڈالنے کے لیے حساس ادارے متحرک ہو گئے، ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث وال چاکنگ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے نسلہ ٹاور گرانے کے احکامات جاری ہونے کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں اپنے وجود کا احساس دلانے کے لیے متحدہ لندن نے وال چاکنگ کا آغاز کر دیا ہے جس میں "جاگ مہاجر جاگ” اور موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد کیخلاف مختلف نعرے درج ہیں۔متحدہ لندن کی جانب سے کی جانے والی وال چاکنگ سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہے۔ تمام تر امور کو مد نظر رکھتے ہوئے حساس ادارے متحدہ لندن کی سیاسی انٹری کو روکنے کے لیے متحرک ہو چکے ہیں جس کے تحت بانی متحدہ اور متحدہ لندن کے حق میں وال چاکنگ اور سوشل میڈیا پر مہم جوئی کرنے والوں کو ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے نہ صرف فوری حراست میں لیا جائے گا بلکہ ان کیخلاف مقدمات بھی قائم کیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں