عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا، فواد چودھری
جرات ڈیسک
اتوار, ۳ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔ فواد چودھری نے سوشل میڈیا کے ذریعے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر آگاہ کیا تھا کہ چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چودھری سرور کو مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی کی شکایت پر برطرف کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری سرور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے پرویز الہٰی کی مخالفت کر رہے تھے۔