میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نہیں چھوڑوں گاکہنے والے کوسب چھوڑکرجارہے ہیں،سابق وزرائے اعظم

نہیں چھوڑوں گاکہنے والے کوسب چھوڑکرجارہے ہیں،سابق وزرائے اعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

تین سابق وزرا ئے اعظم نے سیکرٹری داخلہ، پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام کو خبردار کردیا۔سابق وزرا ئے اعظم سید یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ ہائوس میں پولیس گردی کی گئی تو نتائج کے ذمہ دار عمران خان اور وزیرداخلہ ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری داخلہ ، پولیس اور انتظامیہ کے حکام کوخبردار کرتے ہیں کہ کسی سیاسی عمل کا حصہ نہ بنیں ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے آئینی عمل میں پولیس اور انتظامیہ فریق بنی تو یہ آئین شکنی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ آئین شکنی کرنے، ان کی مدد کرنے والوں کو سزا کے لئے تیار رہنا ہوگا ،ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پولیس گردی پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز والی حرکت سندھ ہائوس میں دوہرائی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے ،عمران خان172 ارکان لا نہیں پارہے، پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے ان کے اغوا کی تیار ی ہے،اوچھے ہتھکنڈے اعلان ہیں کہ عمران خان اکثریت اور ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئین، جمہوریت اور پارلیمان پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے ،”نہیں چھوڑوں گا” کہنے والے کو سب چھوڑ کر جارہے ہیں ،”نہیں چھوڑوں گا” کی دھمکیاں دینے والے کے ساتھ کوئی رہنے کو تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئین کے راستے پر چلتے ارکان پارلیمان کے خلاف آئین شکنوں کا حملہ دہشت گردی اور لاقانونیت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پولیس گردی ، آئین شکنی پر سپیکر قومی اسمبلی کی لاتعلقی، مجرمانہ خاموشی ثبوت ہے کہ وہ آئین کے بجائے پارٹی لیڈرکے تابع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں