میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی مظاہرین کی تعداد کہیں بھی 60، 70 سے زیادہ نہیں،ن لیگ

پی ٹی آئی مظاہرین کی تعداد کہیں بھی 60، 70 سے زیادہ نہیں،ن لیگ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آج کے بعد ایسا کیا تو پ کے اراکین کے گھر بھی محفوظ نہیں رہیں گے،کسی جگہ پر بھی پی ٹی آئی مظاہرین کی تعداد 60، 70 سے زیادہ نہیں، یہ سلسلہ جاری رہا تو پتھر کا جواب پتھر سے دیں گے،ہم بتائیں گے انسانوں کا سمندر کیا ہوتا ہے، ہمارا قافلہ راستے میں دو راتیں پڑاؤ کریگا، انسانوں کا سمندر 27 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، رزلٹ لے کر اسلام آباد سے واپس جائیں گے،اسپیکر لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں، ووٹ ڈالنے سے پہلے کسی ممبر کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی، بزور طاقت بھی روکیں گے ،آئین و قانونی طریقہ کار بھی استعمال کریں گے،شیخ رشید کا لہجہ اب دھیما ہوگیا، پنڈی کے شیطان اور جہلم کے ڈبو کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، ثبوت لائیں کس رکن نے پیسے لیے ہیں، ڈھٹائی اور بے شرمی سے الزامات لگا کر سیاست و جمہوریت کو گندا کر رہے ہیں،مسلم لیگ ن نے کسی رکن کو کوئی آفر نہیں کی، بیسیوں ارکان کا فیصلہ ہے اگلا الیکشن پی ٹی آئی ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے، نہ ان کی دھمکیاں کام آئیں گی نہ منت سماجت کام کریگی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کا قافلہ 24 اپریل کو روانہ ہوگا،لانگ مارچ 26 کو راولپنڈی پہنچے گا 27 کو اسلام آباد روانہ ہوگا،لانگ مارچ 28 مارچ کو نتیجہ حاصل کرکے واپس جائے گا،انسانوں کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا۔ انہوںنے کہاکہ آئین واضح ہے کہ جب تک کوئی رکن اپنا ووٹ کا حق استعمال نہیں کرلیتا اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ انہوںنے کہاکہ عائشہ گلالئی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے،یہ آئین و قانون کی دھجیاں بکھیرنے پر تلے ہوئے ہیں،ہم ان کو بزور طاقت بھی روکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے ذریعے بھی روکیں گے،شیخ رشید کی پہلے بڑھکیں دیکھیں اب کہتے ہیں گھر واپس آجائیں۔ انہوںنے کہاکہ چیلنج کرتا ہوں راولپنڈی کے شیطان اور ڈبو کو میرے سامنے چینل پر آکر ارکان اسمبلی کو خریدنے کے ثبوت سامنے رکھیں،عمران خان اور ان کی ٹیم پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی رکن کو کوئی پیسہ نہیں دیا گیا ہے،ہم نے نہ کسی بندے کو مراعات اور پیسے کی پیشکش کی اور کسی نے کوئی مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں 24تاریخ کو روانہ ہوگا، شاہراہ دستور پر پڑائو ڈالیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کی ٹائیگر فورس کے رکن بنے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں