میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی جہانگیر ترین سے رابطے کی ایک اور کوشش

حکومت کی جہانگیر ترین سے رابطے کی ایک اور کوشش

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۸ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے رابطے کی ایک اور کوشش، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لندن میں موجود پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو ٹیلی فون کیا تاہم ان سے بات نہ ہوسکی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر سندھ کی نہ جہانگیر ترین سے ملاقات طے ہو سکی اور نہ ہی ٹیلی فونک گفتگو ہو سکی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی نہ ٹیلی فون کال سنی گئی اور نہ ہی جہانگیر ترین کی جانب سے انہیں کوئی بیک کال کی گئی۔ حکومت کی جانب سے جہانگیر ترین کو منانے کی ایک اور کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ جبکہ جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا کہ وہ حکومتی شخصیات سے مزید ملاقاتیں نہیں کرنا چاہتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں