جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی وہاں دہشتگردوں کے پیچھے کوئی اور چھپ رہا ہے،بیرسٹر گوہر
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
آپ نے جمہوریت پر شب خون مارا ہے، آپ نے پورے پاکستان کو غیرفعال کر دیا، قومی اسمبلی میں حکومت پرتنقید
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی وہاں دہشت گردوں کے پیچھے کوئی اور چھپ رہا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپ نے ایک حکومت کو گھر بھیجا، آپ کے تمام نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ نے جمہوریت پر شب خون مارا ہے، آپ نے پورے پاکستان کو غیرفعال کر دیا، آپ نے آج دہشت گردی کا بہانہ ڈھونڈ لیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان میں کہیں بھی نہیں ہونی چاہیے، دہشت گردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے پیچھے بھارت ہے اور بھارت کے پیچھے بی ایل اے ہے۔


