میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اثاثوں سے متعلق فیصلہ واپس نہ لیا تو امریکا سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کریں گے،طالبان

اثاثوں سے متعلق فیصلہ واپس نہ لیا تو امریکا سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کریں گے،طالبان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

افغان اثاثوں سے متعلق امریکی فیصلے پر کابل میں احتجاج
کابل (صباح نیوز)طالبان نے متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکی صدر جو بائیڈن نے منجمد افغان مرکزی بینک کے 7 ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے صرف نصف اثاثے واپس کرنے سے متعلق اپنا غیر منصفانہ فیصلہ واپس نہ لیا تو وہ امریکا سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں گے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا، افغانستان کے 7 ارب ڈالر منجمد اثاثوں میں سے صرف نصف اثاثوں کو بحال کرے گا تاکہ ملک میں انسانی بحران میں مبتلا افغان شہریوں کی مدد کی جاسکے، جبکہ بقیہ نصف اثاثے دہشت گردی سے متعلق طالبان کے مقدمات کے خلاف روکیں جائیں گے۔طالبان کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اگر امریکا فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹا اور اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھیں تو اسلامی امارات کو مجبورا امریکا سے متعلق اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی امارات، امریکا کا غیر منصفانہ فیصلہ مسترد کرتا ہے جو تمام افغان شہریوں کے حقوق کی خلاف وزری ہے۔جو بائیڈن کا منصوبہ ہے کہ افغانستان کے نصف اثاثے امریکا کے پاس ہی رہیں تاکہ 9/11 واقعے میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے امریکی متاثرین کی طرف سے قانونی چارہ جوئی جاری رکھی جاسکے۔طالبان کے بیان میں کہا گیا کہ 9/11 حملے کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔11 ستمبر 2001 کو ہونے والے حملے میں کوئی بھی افغان شامل نہیں تھا، تاہم حملے کے منصوبہ ساز القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو طالبان حکومت کی جانب سے پناہ دی گئی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو امریکا بین الاقوامی الزامات سامنا کرے گا افغان شہریوں کے ساتھ اپنے تعلقات خراب کرے گا۔افغانستان کے سرکاری میڈیا آر ٹی اے کو دیے گئے علیحدہ انٹرویو میں بانی طالبان ملا عمر کے بیٹے اور قائم مقام افغان وزیر دفاع ملا یعقوب نے اسے ظالمانہ فیصلہ قرار دیا۔ملا یعقوب کا کہنا تھا کہ نائن الیون واقعے میں کوئی افغان ملوث نہیں ہے۔علاوہ ازیں افغانستان کے اثاثوں سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کے فیصلے پر کابل میں احتجاج کیا گیا، سیکڑوں مظاہرین غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔افغان میڈیا کے مطابق مظاہرین نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے امریکا میں منجمد افغان اثاثے افغان عوام کو دینے کا مطالبہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں