میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عامر لیاقت سے تیسری شادی کی دعویدار خاتون اپنی بات پر قائم

عامر لیاقت سے تیسری شادی کی دعویدار خاتون اپنی بات پر قائم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کی دعویدار خاتون ہانیہ خان اپنی بات پر قائم ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی میں ہی ہوں، اب عامر لیاقت نے دانیہ سے چوتھی شادی کی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس ہانیہ خان نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعوی کیا تھا جس کی عامر لیاقت کی جانب سے تردید کردی گئی تھی اور اس وقت بتایا گیا تھا کہ طوبی ہی ان کی اہلیہ ہیں۔دورانِ انٹرویو ہانیہ نے عامر لیاقت سے شادی کی غلطی کو تسلیم کیا اور کہا کہ عامر لیاقت کا رویہ دوسری خواتین کے ساتھ درست نہیں ہے۔ہانیہ نے یہ بھی بتایا کہ عامر لیاقت نے ان سے شادی کو خفیہ رکھنے کا کہا تھا لیکن حالات کے پیشِ نظر وہ عامر لیاقت سے اپنے ازدواجی تعلق کو منظرِ عام پر لائیں۔سوشل میڈیا پر فعال عامر لیاقت کی جانب سے اب تک ہانیہ کے دعوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں