میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کے کارکن کو عدالت کے اندر قتل کردیا گیا، کنور نوید

ایم کیو ایم کے کارکن کو عدالت کے اندر قتل کردیا گیا، کنور نوید

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم)کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ پورے سندھ میں جرائم کی شدید لہر آئی ہوئی ہے، کسی کی نہ جان محفوظ ہے نہ مال، نہ عزت اور نہ زمین محفوظ ہے، ایم کیو ایم کے کارکن کو عدالت کے اندر قتل کردیا گیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنور نوید نے کہا کہ سارے ایم پی اے انتظار کرکے چلے گئے، لا اینڈ آرڈر پر بات نہیں ہوئی، نواب شاہ میں کل 5 افراد کو زمین کے تنازع پر قتل کردیا گیا۔ کنور نوید نے کہا کہ نوکوٹ میں معصوم بچیوں کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ لوکل باڈیز پر حکومت سندھ کالا قانون لیکر آئی، ہم احتجاج کرنے چیف منسٹر ہاس پہنچے، وہاں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ کنور نوید نے کہا کہ ریڈ زون میں 28 دن تک احتجاج ہوتا رہا، ہمیں 28 منٹ نہیں بیٹھنے دیا گیا، یہ جاگیردارانہ سوچ کی عکاسی ہے، جمہوریت کی آڑ لے کر لوگوں کو غلام بنایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں