میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاڑکانہ آئیں یالاہورجائیں ،شاہ صاحب آپ کی سیاست ختم ہوچکی

لاڑکانہ آئیں یالاہورجائیں ،شاہ صاحب آپ کی سیاست ختم ہوچکی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قریشی صاحب آپ اپنی لیول پر رہیں، آپ کی لیول مراد سعید ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آپ کا اصل مقابلہ تو مراد سعید سے تھا جہاں سے آپ شکست کھا کر رسوا ہو چکے۔ انہوںنے کہاکہ قریشی جیسے بونے اپنا قد بڑھانے کیلئے چیئرمن بلاول پر تنقید کرتے ہیں، جو تعریفی سرٹیفکیٹ نہ ملنے پر روتے پھریں وہ بی بی کے لال پر تنقید کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی کی سیاست ختم ہوگئی، قریشی صاحب آپ لاڑکانہ آئیں ، لاہور جائیں یا لندن آپ کے پلے رسوائی ہی پڑے گی۔ انہوںنے کہاکہ تاریخ گواہ ہے جس جس نے بھٹو شہید کی پارٹی سے دغا کی وہ رسوا ہی ہوا، مراد سعید نمبر ون میں کیوں نمبر گیارہ کی شکایت قریشی کی رسوائی کی انتہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے قریشی کو پہچان لیا کہ وہ سازشی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قریشی صاحب کا ان کی حثیت یاد کرانے کیلئے انہیں گیارہویں نمبر پر رکھا گیا، اپنے محسن صدر زرداری پر جھوٹا الزام لگانے والے کا عبرتناک سیاسی انجام دنیا دیکھے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں