میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد کے پوسٹ آفس چوروں کے ریڈار پر آگئے

شہر قائد کے پوسٹ آفس چوروں کے ریڈار پر آگئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار )محکمہ ڈاک کے زیر انتظام شہر قائد کے پوسٹ آفس چوروں کے ریڈار پر آگئے غفلت کی مرتکب انتظامیہ ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے لگی دو ہفتے گزر جانے کے باوجود بھی اورنگی ٹاؤن نمبر 4 پوسٹ آفس میں نقب زنی کی واردات کی پولیس رپورٹ تاحال درج نہ کروائی جا سکی۔تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل حافظ آباد پوسٹ آفس اورنگی نمبر 4 میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ملزمان پندرہ ہزار پانچ سو روپے سے زائد کی پوسٹیج اسٹمپس، ریونیو اسٹمپس سمیت ڈاکخانے سے متعلق تمام متعلقہ سیلز اسٹمپس لے اڑے ہیں۔ اس ضمن میں انتظامیہ نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائیوں کو غیر ضروری قرار دے دیا ہے جس کے چند روز بعد ہی نیو سبزی منڈی پوسٹ آفس میں رات گئے چوری کی واردات کا واقعہ سامنے آیا ہے محکمہ ڈاک کی انتظامیہ نے دونوں واقعات سے متعلق پولیس رپورٹ درج کرانے کو غیر ضروری قرار دے دیا ہے جس کے تحت آئندہ چند روز میں محکمہ ڈاک کے زیر انتظام مزید ڈاکخانوں میں چوری کا اندیشہ ہے۔ واضح رہے ان دونوں وارداتوں میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے دونوں ڈاکخانوں میں نامعلوم ملزمان نے ڈاکخانے کے اندر موجود آئرن سیف کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے البتہ ڈاکخانے میں موجود قیمتی اشیاء کا باآسانی صفایا کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں