میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناصورتحال تشویشناک،لاک ڈائون لگانے کاکوئی ارادہ نہیں،وزیراعلی سندھ

کوروناصورتحال تشویشناک،لاک ڈائون لگانے کاکوئی ارادہ نہیں،وزیراعلی سندھ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کراچی میں کیسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں کرونا کیسز کی شرح 28.8 فیصد پر پہنچ گئی۔سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2289کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 2081کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت نے کہا کہ سندھ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے 172مریض کی حالت تشویشناک جبکہ 14مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔اس کے علاوہ حیدر آباد میں 4 اعشاریہ 36 فیصد، راولپنڈی میں 4 اعشاریہ 95 فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ ہوئی ہے۔ماہرین صحت نے بتایا کہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 95 فیصد اومی کرون ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو ویکسینیشن کروانے اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تاہم حالات اس وقت قابو میں ہیں، وینیٹیلیٹر پر مریضوں کی تعداد کم ہے اور اسپتالوں میں دبائو میں اضافہ نہیں ہوا ہے، لاک ڈائون اور تعلیمی اداروں پر پابندیوں کے حوالے سے فیصلہ این سی او سی کی ہدایات کے حوالے سے کیا جائے گا،جمعہ کوڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آصف رحمن سیمیولیشن لیب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ شہر میں حالات اس وقت قابو میں ہیں، اسپتالوں میں دبائو میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد بھی کم ہے، آئی سی یو یا اسپتالوں پر بوجھ نہیں بڑھ رہا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ تعلیمی اداروں پر پابندیوں سے متعلق ہماری نظریں این سی او سی پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اموات میں اضافہ نہیں ہو رہا، ابھی صرف کیسز بڑھ رہے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ جمعرات کو کراچی کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں