میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت جارہی ہے ،کارکن اسمبلیوں کے امیدوارفائنل کریں،بلاول بھٹو

حکومت جارہی ہے ،کارکن اسمبلیوں کے امیدوارفائنل کریں،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کر لینے چاہئیں، حکومت جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، پارٹی اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)سے اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مجبوریوں کے تحت ن لیگ کے ساتھ چلے، تاہم اس اتحاد سے پیپلز پارٹی کو سیاسی نقصان ہوا ہے، اور سب سے زیادہ نقصان پنجاب میں ہوا ہے، اب ہمیں بلدیاتی اور جنرل انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا، ن لیگ سے علیحدہ رہ کر سیاسی جہدوجہد کرنا ہوگی۔ اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ماضی میں کیے گئے اتحاد کو پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں کمی کا ذمہ دار ٹھہرایا، اور آئندہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان عوامی تحریک اور دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے مشورے بھی دیئے۔ پیپلزپارٹی نے اپنے تمام الائیڈ ونگز کی تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا ہے، تمام ونگز کے علیحدہ علیحدہ کنونشن منعقد کیے جائیں گے، اجلاس میں کسان کنونشن، اسٹوڈنٹس کنونشن، یوتھ کنونشن، خواتین کنونشن، لائرز کنونشن، مزدور کنونشن منعقد کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا، اورالیکشن مانیٹرنگ سیل کے قیام کا بھی فیصلہ کرلیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی آئندہ حکومت میں آنے کے لیے پر امید نظر آئی، اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کر لینے چاہئے، موجودہ حکومت جا رہی ہے، ہمیں صرف اپنا ہوم ورک مکمل کرنا ہے، آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، لانگ مارچ کے ذریعے ہم حکومت کو گھر بھجوا کر دم لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں