میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہرپارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ اس کے سرپرہاتھ رکھے ، شیخ رشید

ہرپارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ اس کے سرپرہاتھ رکھے ، شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کو آنا ہے تو آئیں ان کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ منتخب حکومت کے ساتھ ہے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ کچھ نہیں ہونے والا، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے، پانچواں سال قومی الیکشن کا ہو گا، ایک سال تو پرانی ناراضگیاں دور کرنے میں لگ جاتے ہیں، اتحادی جماعتیں ناراض ہوتی رہتی ہیں، جو بھی ہے وہ اپوزیشن کے ساتھ تو نہیں، ناراض ہونے کا یہی وقت ہے، عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے، امید ہے عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کریں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کہتا ہے وہ آرہا ہے کوئی کہتا ہے نہیں آرہے، یہاں سے ہی گئے ہیں، یہی آنا ہے، تین لوگ یہاں ہیں سیاسی تابوت کو اٹھانے کے چار پائے چاہیے ہوتے ہیں، شیخ ہونے کے باوجود نوازشریف کواپنی جیب سے ٹکٹ دیتا ہوں، انہوں نے آنا ہے تو آئیں ان کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک میں قبضہ گروپ زیادہ مضبوط ہے، ہم نے قبضہ مافیا کو مضبوط نہیں ہونے دیا، اپوزیشن جماعتوں سے درخواست ہے کہ وہ مارچ ضرور کریں لیکن 23 مارچ کی تاریخ کو 30 مارچ کر دیں، اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرے، 23 مارچ کو بڑے بڑے مہمان آرہے ہیں، پہلی دفعہ رافیل کے توڑ میں جے ایس 10 فلائنگ پریڈ کرے گا، افواج عظیم ہیں ، اور اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں