عام انتخابات میں پنجاب بھر میں سرپرائز دیں گے ،بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہیکہ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں پنجاب بھر میں سرپرائز دے گی، پنجاب کے تمام اضلاع کا جلد دورہ کروں گا، ظلم وجبر کا سلسلہ اب نہیں چلیگا، پنجاب کے عوام کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت این اے 133کی انتخابی مہم سے متعلق قائم کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے ارکان کا اجلاس ہوا۔بلاول بھٹو نے ضمنی انتخاب میں بہترین کارکردگی پر جیالوں کی کارکردگی کو سراہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں پنجاب بھر میں سرپرائز دے گی، پنجاب کے تمام اضلاع کا جلد دورہ کروں گا، پنجاب کے عوام کا مسلسل استحصال کیا جا رہا ہے، ظلم وجبر کا سلسلہ اب نہیں چلے گا، پنجاب کے عوام کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو این اے 133 کے زون 167 کی یوسیز کوآرڈینیٹرز، یوسی صدر، جنرل سیکریٹری سمیت دیگر اراکین نے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 133 میں پارٹی کارکنان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو صرف اپنے مسائل کے حل سے غرض ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں عوام کے مسائل حل ہوئے، پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں عام آدمی کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا، عوام کو لاکھوں نوکریاں ملیں، پیٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ کردیا گیا ہے کہ عوام سائیکل پر آچکے ہیں اور عمران خان ہیلی کاپٹر میں گھوم رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگلے انتخابات میں زیادہ وقت نہیں ہے، کارکن دن رات محنت کریں اور ملک میں ایک عوامی حکومت کے لئے راہ ہموار کریں۔


