میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کر دیا

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کر دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا او پی ڈی کا بائیکاٹ، سینکڑوں مریض رل گئے، سول ہسپتال کی مین او پی ڈی کے سامنے دہرنا، مطالبات تسلیم کئے جائیں، ڈاکٹر روشن، ڈاکٹر فیضان و دیگر کا خطاب، تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی کال پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن حیدرآباد چیپٹر کی جانب سے سول ہسپتال حیدرآباد میں او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کرکے ٹوکن ہڑتال کی گئی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ڈاکٹر روشن چانڈیو، ڈاکٹر فیضان میمن، ڈاکٹر ارسلان، ڈاکٹر کاشف شر و سینکڑوں ڈاکٹروں نے مین او پی ڈی کے سامنے دہرنا دیا، اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ ہیلتھ رسک الائونس، تنخواہوں میں اضافے، خالی جگہوں پر بھرتیوں سمیت دیگر مطالبات تسلیم کئے جائیں ورنہ احتجاج مزید بڑھایا جائیگا، انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کے جائز مطالبات بھی ماننے کو تیار نہیں ہے، او پی ڈی کے بائیکاٹ کے باعث دور دراز سے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں