میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک پرنااہل حکمران مسلط،فاقہ کشی سے تنگ لوگ خودکشیا ں کررہے ہیں،مریم نواز

ملک پرنااہل حکمران مسلط،فاقہ کشی سے تنگ لوگ خودکشیا ں کررہے ہیں،مریم نواز

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور مسلم لیگ (ن)عوام کے احساسات کی ترجمانی اور ان کی تکالیف کا مداوا کرنا چاہتی ہے اور آواز بننا چاہتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران کا مسلط کردہ مہنگائی کا شدید عذاب، فاقہ کشی سے تنگ آئے لوگوں کی خودکشیاں، ہر شعبے میں خطے کا سب سے پسماندہ ملک بنا دینے کے بعد بھی اوپر سے نیچے تک جھوٹ کا کاروبار جاری ہے۔انہوںنے کہا کہ جب حکمران کا دل عوام کی ہمدردی اور آنکھ حیا ء سے عاری ہو جائے آئے تو یہی ڈھٹائی دیکھنے میں آتی ہے۔انہوںنے کہا کہ آدھی سے زیادہ آبادی غربت کے گڑھے میں داخل کر دینے کے بعد بھی گز بھر کی لمبی زبانیں انہیں کی نکل سکتی ہیں جو غریب کا درد نہیں جانتے۔ ذرا پوچھو لوگوں سے کہ وہ 2017 والا نواز شریف کا پاکستان چاہتے ہیں یا تمہارا غربت، مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، دہشتگردی اور فاقہ کشی والا پاکستان؟۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور مسلم لیگ (ن)عوام کے احساسات کی ترجمانی اور ان کی تکالیف کا مداوا کرنا چاہتی ہے، آپ کی دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہے اور آپ کی آواز بننا چاہتی ہے۔مریم نواز نے عوام سے پوچھا کہ آپ کے خیال میں اس سلسلے میں ہمارا سب سے موثر اور انتہائی اقدام کیا ہونا چاہیے؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں