میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان جام کمال نہیں، اس سے استعفے کی امید نہ لگائی جائے، خورشید شاہ

عمران خان جام کمال نہیں، اس سے استعفے کی امید نہ لگائی جائے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمائ￿ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کوئی جام کمال نہیں اس سے استعفے کی امید نہ لگائی جائے، عمران خان استعفا نہیں دے گا، عمران خان ملک کو نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن استعفا نہیں دے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتا تھا میں خود کشی کرلوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا،عمران خان نے کبھی سیاستدانوں کو پارلیمانی حیثیت نہیں دی، عمران خان استعفا نہیں دے گا، عمران خان ملک کو نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن استعفا نہیں دے گا، عمران خان کو جام کمال نہ سمجھا جائے ، اس لیے عمران خان سے استعفے کی امید نہ لگائی جائے۔ کالعدم تحریک لبیک کے حوالے سے شیخ رشید نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے معاہدہ کیا تھا، اس لیے یہ کچھ بھی کہیں لیکن وہ ان کی باتوں کو ماننے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کونسی جماعت ہے جس نے بجلی، گیس، پٹرول، مہنگائی اور ڈالر جیسے تمام کرائسز دیے ہوں؟اور پھر وہ ووٹ لینے جائے گی؟ میں دس سال سے یہ بات کررہا ہوں کہ حکومتی مدت پانچ سال کی بجائے چار سال رکھی جائے جبکہ عرصہ کم ہوگا تو پھر کام کرنے کے زیادہ ضرورت محسوس کی جائے گی، اگر پانچ سال ہوں گے تو حکومتیں بھی سست ہوجاتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں