میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی ظلم وبربریت کیخلاف ہرفورم پرآوازاٹھائیں گے ،شاہ محمودقریشی

بھارتی ظلم وبربریت کیخلاف ہرفورم پرآوازاٹھائیں گے ،شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرخارجہ مخدوم شا ہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج کے استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا،ہمارے اقدامات کی بدولت کشمیر ایک خطہ کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ہماری کاوشیں دنیا دیکھ رہی ہے،کورونا وبا نے دنیا کی طاقتور معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے،علاقائی روابط میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے۔گزشتہ این اے 156کی مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کرنے والے، مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو درپیش مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور حال ہی میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم اور جنگی جرائم کے ناقابل تردید شواہد پر مبنی” ڈوزیر ” دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم سمجھتے ہیں افغانستان میں امن ہوگا تو خطہ میں امن ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ہماری کاوشیں دنیا دیکھ رہی ہے۔ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کورونا وبا نے دنیا کی طاقتور معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے،ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے، معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے، اقتصادی تعاون کا فروغ اور علاقائی روابط میں اضافہ،ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا اور مستقل قیام امن کیلئے عالمی برادری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا پاکستانی معیشت حوصلہ افزا معاشی اعشاریوں کے ساتھ درست راستے پر گامزن ہے۔ پاکستانی قوم دہشتگردی اور کورونا وائرس جیسے بڑے چیلنجز پر قابو پانے کے بعد مضبوط قوم کے طور پر ابھری ہے۔ پاکستان دنیا میں ایک خوشحال ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔درآمدات اور زرعی شعبہ میں نمایاں ترقی ہو رہی ہے۔ حکومت کی موثر پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی پائیدار ترقی عوامی مفاد میں جاری رہے گی۔ پاکستان اپنی ترقی پسند پالیسیوں کی بدولت دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں