میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جائیداد اور کاروبار پر قبضے کی کوشش،خاتون صحافی10سال سے انصاف کیلئے در بدر

جائیداد اور کاروبار پر قبضے کی کوشش،خاتون صحافی10سال سے انصاف کیلئے در بدر

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مشہور اشاعتی ادارے“ دوشیزہ ڈائجسٹ“ کی روح رواں منزہ سہام مرزا پچھلے دس برسوں سے انصاف کیلئے در بدر ہیں۔ خاتون کے سابق شوہر جمیل احمد خان جو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے 2019میں ایم این اے منتخب ہوئے ہیں۔ خاتون کو اور ان کے اسٹاف کو جھوٹے مقدمات میں الجھانے کے بعد اب پاکستانی عدالتوں پر بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ منزہ سہام کو عدالتی معاملات سے لاعلم رکھ کر بالا ہی بالا اسلام آباد کورٹ کے ایک حکم کی آڑ میں اُن کی جائیداد اور کاروبار پر قبضے کے لیے تمام سرکاری اثرورسوخ استعمال کررہے ہیں۔ قبل ازیں وہ خاتون صحافی کی جائیداد اور کاروبار پر ایسے ہی قبضے کی ایک اور کوشش 2012 میں بھی کرچکے ہیں۔ جب وہ مجرمانہ پسِ منظر رکھنے والے کچھ لوگوں کے ساتھ شہید ملت روڈپر واقع دوشیزہ ڈائجسٹ کے اشاعتی ادارے پر حملہ آور ہوئے تھے۔ خاتون صحافی منزہ سہام نے وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستا ن اور آرمی چیف آف پاکستان سے مدد کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم این اے جمیل احمد خان کو ہراساں کرنے اور عدالتوں میں دروغ گوئی کرنے پر سخت ترین سزا دی جائے تاکہ ایسے فیصلوں سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں بہتر ہو اور یہ پیغام بھی ہر عورت تک جائے کہ طاقتور بھی قانون کی گرفت میں آ سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں