میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے حیدرآباد،ڈی جی کاچہیتا ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس سیاہ وسفیدکامالک بن بیٹھا

ایس بی سی اے حیدرآباد،ڈی جی کاچہیتا ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس سیاہ وسفیدکامالک بن بیٹھا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، ڈی جی کا چہیتا افسر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس عدنان شاہ بخاری سیاہ و سفید کا مالک، 50 سے زائد افسران کے تبادلے کا انکشاف، پٹہ سسٹم نے ایس بی سی اے پر مکمل پنجہ گاڑ لیا، ریجنل ڈائریکٹر علامتی عہدہ بن گیا، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم نے مکمل پنجہ گاڑ کیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کا چہیتا افسر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس عدنان شاھ بخاری ایس بی سی اے کے سیاہ و سفید کا مالک بن گیا ہے، ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے حیدرآباد میں پٹہ سسٹم آنے کے بعد کاشف سسٹم سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے 50 سے زائد افسران و ملازمین کا سندھ کے مختلف شہروں میں تبادلہ کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق تمام تبادلے عدنان شاہ بخاری کی ایما پر کی گئی ہیں، کچھ دن قبل ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عدنان شاھ بخاری کو قواعد و ضوابط روندتے ہوئے انتظامی امور کی خصوصی چارج بھی دی تھی، عدنان شاھ بخاری، ارشد قریشی اور مقبول قریشی و دیگر افراد پر مشتمل چین نے ایس بی سی اے حیدرآباد کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ رینجل ڈائریکٹر کا عھدہ علامتی بن گیا ہے، تمام تعمیرات کی منظوری و منسوخی عدنان شاھ بخاری کے اجازت سے مشروط کردی گئی ہیں جس کے باعث عدنان شاہ بخاری کو ڈی فیکٹو رینجل ڈائریکٹر سمجھا جاتا ہے، ڈائریکٹر جنرل کے چہیتے افسر عدنان شاھ بخاری کے آنے اور مختلف پراجیکٹس کو لیٹر نکالنے اور بھاری رشوت کے عیوض واپس لینے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے جس کے باعث بلڈرز میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں