سکھر کا اپوزیشن لیڈر جیل میں لاہور کا آزاد گھوم رہا ہے، بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف سکھر سے ہو تو جیل میں ہو اور اگر لاہور سے ہو تو باہر مزے کرے۔نہ تو پٹواریوں سے اور نہ ہی مولانا سے بلکہ حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے، ہم سکھر سے کشمیر تک کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ اب جیالوں کی حکومت بننے والی ہے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری دورہ سندھ کے سلسلے میں پیر کو سکھر پہنچے تو کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے لگاکر استقبال کیا، اس موقع پر پی پی چیئرمین نے ہاتھ ہلاکر کارکنان کے نعروں کاجواب دیا۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق بچانے اور عوام کو ریلیف پہنچانے باہر نکلے ہیں، ہم پاکستان بچانے نکلے ہیں، عوام کا روزگار بچانے نکلیں ہیں، ہم عوام کا پانی بچانے اور عوام کو ریلیف پہنچانے نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں پر مقدمات ہیں ، ہمارے رہنماوں کے اہل خانہ پر بھی مقدمات ہیں۔ خورشید شاہ آج بھی پابند سلاسل ہیں ، نہ پٹواریوں سے اور نہ ہی مولانا سے حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے۔یہی وجہ ہے کہ قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کا ہو تو وہ جیل میں ہو اور اگر قائد حزب اختلاف لاہور کا ہو تو وہ آزاد پھر رہا ہے۔بلاول نے کہا کہ یہ لوگ جیالوں کو تکلیف پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، میرا حکومت کو پیغام ہے کہ آپ کی پہلی اور آخری حکومت ہے، اتنا ظلم کرو جتنا تم خود برداشت کرسکتے ہو۔پی پی چیئرمین نے کہاکہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، نیازی صاحب بتاو تم کتنے دن جیل میں گزار سکتے ہو۔ پی ٹی آئی حکومت کا مقابلہ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہم نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ، کسانوں کا خیال رکھا، نہ تو پٹواریوں سے اور نہ ہی مولانا سے بلکہ حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے، ہم سکھر سے کشمیر تک کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کی آخری حکومت ہے، حکومت اتنا ظلم کرے جتنا وہ خود برداشت کرسکتے ہیں، جیالوں کا دور آنے والا ہے، پیپلزپارٹی سلیکٹڈ کو بھگانے کے لئے اس سرزمین پر کھڑی ہے، سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کو بھگانے کے لئے کارکنوں کو جاگنا ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو تکلیف سے دوچار کیا ہے ۔