میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کی مشکلات پرآنکھیں بندنہیں کرسکتے ،وزیراعظم

کراچی کی مشکلات پرآنکھیں بندنہیں کرسکتے ،وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے،عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے، وفاقی حکومت کی جانب سے جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور اعلان شدہ منصوبوں کا اجرا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر کراچی میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسمعیل، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر ریلوے اعظم سواتی، وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی، وزیرِ برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو کراچی کے تین بڑے نالوں (محمودآباد، گجر،اورنگی)، ملیر اور لیاری کے دریاؤں اور نالوں کے اطراف سڑک کی تعمیر، سیوریج سسٹم اور یوٹیلیٹیز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چئیرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ نالوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور تجاوزات ہٹانے کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے۔محمودآباد اور اورنگی نالے پر پیش رفت بالترتیب سو فیصد اور اٹھانوے فیصد ہے جبکہ گجر نالے پر سے تجاوزات ہٹانے میں نواسی فیصد پیش رفت ہو چکی ہے۔اورنگی اور محمود آباد نالوں کی صفائی میں پیش رفت کا تناسب ستانوے اور نوے فیصد ہے جبکہ گجر نالے پر پیش رفت اناسی فیصد ہے۔محمود آباد نالے پر آر سی سی دیوار کی تعمیر کا کام تکمیل کے نزدیک ہے۔ دوسرے نالوں میں بھی یہ کام تیزی پکڑے گا۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بقیہ سول ورکس جون 2022تک مکمل کر لیا جائے گا۔وزیر اعظم کو گرین لائن اور اورنج لائن بی آر منصوبے کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی اوربتایا گیا کہ گرین لائن اس سال اکتوبر سے فعال ہو جائے گی۔ وسط ستمبر 2021تک چین سے اسی بسیں پہنچ جائیں گی۔اسی طرح حکومت سندھ کی درخواست پر ایس آئی ڈی سی ایل اورنج لائن کے لئے بیس بسیں منگوا رہی ہے جو اس سال دسمبر تک پہنچ جائیں گی۔ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور پر چئیرمین واپڈا کی جانب سے بریفنگ دی گئی ،وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت کراچی بارہ سو کیوسک پانی لے رہا ہے جس میں حب ڈیم سے سو ایم جی ڈی (ملین گیلن یومیہ) شامل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں