میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں،زرداری نے جواب جمع کروا دیا

امریکا میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں،زرداری نے جواب جمع کروا دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری کیس میں نیب کو جواب جمع کروا دیا۔ آصف زرداری نے اپنے وکلا کے زریعے نیب کو جواب جمع کروایا۔ آصف علی زرداری نے اپنے جواب میں کہا کہ نیب صرف انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے، امریکا میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں، جس سال اپارٹمنٹ خریدا، اسی سال ہی فروخت کر دیا تھا، انہوں نے بتایا کہ جب فلیٹ خریدا اسوقت کسی عوامی عہدے پر فائز نہیں تھا۔ امریکا اپنے علاج کیلئے گیا تھا۔ واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر پر 5لاکھ 30ہزار ڈالرز میں اپارٹمنٹ خریدنے کا الزام عائد کر رکھا ہے، سابق صدر نے نیویارک فلیٹ کیس میں جواب جمع کروانے کیلئے نیب سے مہلت مانگ رکھی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں