میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے پھرپیٹرول بم گرادیا ،قیمت میں 1.71روپے مزیداضافہ

حکومت نے پھرپیٹرول بم گرادیا ،قیمت میں 1.71روپے مزیداضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید ایک روپے 71 پیسے کا اضافہ کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ‘اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا’۔انہوں نے کہا کہ ‘ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی ہے’۔پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت فی لیٹر 119 روپے 80 پیسے ہوگی اور کیروسین آئل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جبکہ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت بدستور بالترتیب 116 روپے 53 پیسے اور 84 روپے 67 پیسے رہے گی۔شہباز گل نے کہا کہ ‘26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے، دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر لیکن پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے اور دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11فیصد ہوا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘جن 27 ممالک میں قیمتیں پاکستان سے کم ہیں ان میں سے زیادہ تر ممالک اپنی پیٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہیں’۔وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ ‘ان قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا’۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں