میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایمان مزاری و ہادی علی چٹھہ کو 10، 10سال قید کی سزا

ایمان مزاری و ہادی علی چٹھہ کو 10، 10سال قید کی سزا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

بیریئر ہٹانے، کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سنا دیا

انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے 3مختلف دفعات کے تحت سزا کا حکم دیا ،جرمانہ عائد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بیریئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے 3مختلف دفعات کے تحت سزا کا حکم دیا ہے، ایمان مزاری اور ہادی علی پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ایمان مزاری اور ہادی علی پر 7 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔عدالت کی جانب سے کیس میں اسٹیٹ کونسل مقرر کیا گیا تھا، اسٹیٹ کونسل عاطف محمود کی جانب سے گواہان پر جرح کی گئی۔پراسکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر کیس میں 7 گواہان کو پیش کیا گیا تھا۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف 25 اکتوبر 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں