میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے حیسکو چیف شہریوں کوبجلی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

نئے حیسکو چیف شہریوں کوبجلی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

نئے حیسکو چیف شہریوں کو بجلی کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے میں ناکام،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل بند،ٹرانسفارمر خراب ہونے اور درستگی اور دوبارہ تنصیب کیلئے نذرانہ طلب کرنے کا سلسلہ بھی نہیں رْک سکا،حیسکو حا لی روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی اواور عملے کی نا اہلی کے سبب امر یکن کو اٹرز میں بجلی کا تر سیلی نظا م مکمل طور پر تباہ ہو کاہے اور درجہ حرارت میں اضافہ ہوتے ہی تاریں ٹوٹ کر گرنے سمیت ٹرانسفارمر جلنے کا سلسلہ شروع ہے اور بعض مقامات پر تاریں جھولے کی شکل اختیا کر چکی ہیں جبکہ مذ کورہ علا قے میں غیر قانونی کنڈوں کے ذریعے چلنے والے ایئر کنڈیشنرز کی وجہ سے مذ کورہ بو سید ہ تا ر یں لو ڈ بر داشت نہ کرتے ہوئے آئے دن ٹو ٹ کر گر جا تی ہیں اور ٹرانسفارمرخراب ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے علا قہ مکین کئی کئی دن بجلی سے محر وم ر ہتے ہیں اور حیسکو کا عملہ غیر قانونی کنڈے ہٹانے میں ناکام رہاہے بلکہ عملے نے اپنے پرائیوٹ الیکٹریشن رکھے ہوئے ہیں جو بھتہ وصولی کرنے سمیت ایئر کنڈیشنر کیلئے غیر قانونی کنڈے لگا کر دیتے ہیں جس کا تمام تر بوجھ قانونی طور پر میٹر سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں ڈیٹکشن لگا کر ڈال دیا جاتا ہے امریکن کواٹرز اور اس کے قرب وجوار کے علاقوں میں 15سے18ٹرانسفامرز گذشتہ 10روزسے خراب ہیں جس کے با عث علا قہ مکین گذشتہ 10روزسے بجلی سے محروم ہیں اور شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کے سبب پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے امریکن کواٹرز کے مکین عیدالفطر کے ایام میں بھی بجلی سے محروم تھے اور حیسکو حا لی روڈ سب ڈویڑن کے ایس ڈی اواور عملے کی بے حسی کے سبب اب عیدالاضحی بھی بجلی کے بغیر گزاریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں