میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھرمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کوبلبلادیا

ملک بھرمیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کوبلبلادیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث بجلی کی طلب اور رسد میں فرق آنے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا،پنجاب کے مختلف شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4سے 6گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 8سے 10گھنٹے تک پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے تاہم پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مقررہ کوٹے سے کم بجلی دستیاب ہے ۔بتایاگیا ہے کہ لیسکو کو مقررہ طلب سے660 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوڈمینجمنٹ کے نام پر مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق پیک ٹائم میں لیسکو کی ڈیمانڈ 4700 میگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف شہری علاقوںمیں 4سے6جبکہ دیہی علاقوں میں 8گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کی قلت بھی پیدا ہورہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں