افغانستان میں امن کے دشمن خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں‘آرمی چیف
شیئر کریں
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان نے سنجیدہ کردار ادا کیا افغانستان میں امن کے دشمن خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔ اصرمی چیف نے اسٹریٹیجک اور علاقائی صورتحال پرتفصیلی اظہارخیال۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہرسطح پرامن کیلئے کوشاں ہے پاکستان خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ کشمیرکے مسئلے کااقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق فوری حل ہوناچاہیے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہدکی حمایت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈاکٹرائن کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں مختلف نوعیت کے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں پیشہ ورانہ مہارت،فرض شناسی پاک فوج کاطرہ امتیاز ہے۔آرمی چیف نے تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کو مزید نکھارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈرنائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، بہترین مزین،تربیت یافتہ اورمتحرک فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے مسلح افواج اور قوم کے اعتماد کے بندھن کو توڑنے کے خواہشمند ناکام ہوں گے۔آرمی چیف نے کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے افسران کو بہترین مہارتیں اور صلاحیتیں بروئیکار لانیکی ہدایت کی۔