میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹاؤن کی مشکلات جاری،قبضہ نہ ملنے پرالاٹیزمیدان میں آ گئے

بحریہ ٹاؤن کی مشکلات جاری،قبضہ نہ ملنے پرالاٹیزمیدان میں آ گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) سندھ قوم پرست تنظیموں کا راستے سے صفایا کرنے کے بعد بھی بحریہ ٹاؤن کی مشکلات حل نہ ہو سکیں تمام تر ادائیگیوں کے بعد بھی قبضہ نہ ملنے پر P-23Aولاز کے متاثرین میدان میں آ گئے گذشتہ روز بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دروازے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد سوشل میڈیا پر انصاف کے حصول کی کوششیں تیز کر دیں آئندہ چند روز میں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر احتجاج کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق2013 میں بحریہ ٹاؤن میں سرمایہ کاری کرنے والے متاثرین کوفروری 2018 میں تمام تر اقساط کی ادائیگیوں اور دی گئی تاریخوں کے چار سال گزر جانے کے بعد بھی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا قبضہ تاحال نہیں دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بحریہ ٹاؤن کے متاثرین کئی سالوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں حالیہ دنوں تمام تر متاثرین نے عدالتی احکامات کے بعد ملک ریاض کی جانب سے کسی قسم کا ردِ عمل نہ ملنے پر اپنی رقم کے تحفظ اوربحریہ ٹاؤن کی ناقص پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں گذشتہ روز مرکزی دروازے پر احتجاج ریکارڈ کروادیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے سوشل میڈیا پر تمام تر متاثرین نے فعال ہونے کی حکمت بھی عملی تیار کی ہے جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام تر متاثرین کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے بھی معاملے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے آئندہ چند روز میں بحریہ ٹاؤن کے فراڈ کاسامنا کرنے والے متاثرین کی جانب سے شہر قائد کی اہم شاہراہوں کاگھیراؤ کیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں