فراڈیئے جعلی نمبرزسے کال کرکے ارکان پارلیمنٹ کوبھی لوٹنے لگے، قائمہ کمیٹی دفاع میں انکشاف
شیئر کریں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں انکشاف ہواہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو بھی فراڈیے جعلی نمبروں سے کال کرکے پیسے طلب کررہی ہیں ،ایف آئی اے کوشکایات کرنے کے باجودکوئی شنوائی نہیں ہورہی جبکہ کمیٹی نے سیکرٹری داخلہ کے کمیٹی میں عدم حاضری پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری منہ دیکھائی کرائیں پیسے دیں گے،اگر ارکان پارلیمنٹ کو کالیں کی جارہی ہیں تو عام عوام کاکیاحال ہوگا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس امجد علی خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔کمیٹی نے سیکرٹری داخلہ کی عدم شرکت پرشدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری داخلہ مسلسل اجلاس میں نہیں آرہے ان کے خلاف تحریک استحقاق لائی جائے۔چیئرمین پی ٹی اے بھی کمیٹی میں نہ آنے پر شدید برہم ہوئی۔چیئرمین دفاعی کمیٹی امجد خان نیازی نے کہاکہ بیوروکریسی کمیٹی کو ہلکا نہ لے ایسے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔کمیٹی آئندہ ہفتے جنوبی وزیرستان کا بھی دورہ کرے گی۔ایڈیشنل سیکرٹری دفاع نے کمیٹی کوردالفساد کے حوالے سے بریفنگ کے حوالے سے بتایاکہ ردفساد کے حوالے سے جی ایچ کیو میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو اکٹھی بریفنگ دیں گے،ہم سینیٹ اور قومی اسمبلی دفاعی کمیٹی کو اکھٹے لیکر وزیرستان جانا چاہتے ہیں، جولائی کے پہلے ہفتے میں آپریشن رد الفساد پر کمیٹی کو بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔سینیٹ کی کمیٹی نہیں بنی جس کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے وہاں پر اعلی قیادت سے بھی ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات کرائی جائیگی،پارلیمنٹ میں کمیٹی کوبریفنگ نہ دینے پر مسلم لیگ ن کے رکن کمیٹی برجیس طاہر نے کہاکہ سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دینی ہے تو الگ دیں ایجنڈے پر ردالفسادکے حوالے سے بریفنگ آئی ہے تو ہمیں بریفنگ دیں2001کے معائدے کی بات ہورہی ہے حکومت کہے رہی ہے کہ ہم امریکہ کو آڈے نہیں دے رہے ہیں،ہم بریفنگ نہ دینے پر احتجاج کرتے ہیں،دو سال پہلے بھی انہوں نے یہی کہاتھا کہ جی ایچ کیو میں یہ بریفنگ دیں گے،اس کمیٹی کو کسی چیز سے تو آگاہ کریں اگلے ہفتہ جی ایچ کیو بریفنگ کیلئے لے جانے کاکہے رہے ہیں مگر یہ نہیں لے کرجائیں گے،ہمیں سینیٹ کمیٹی سے نہ جوڑا جائے الگ بریفنگ دی جائے،امریکیوں کو اڈے دینے کی باتیں ہورہی ہیں اس پر بھی بریفنگ دی جائے۔امجد علی خان نے کہاکہ جی ایچ کیو میں اس لیے بلارہے ہیں کہ وہاں پر کھل کر بات ہواور اعلیٰ قیادت سے بھی جوابات حاصل کئے جائیں۔وزارت دفاع اور جی ایچ کیو والے ہمیں آپریشن ردالفساد سمیت اہم قومی امور پر بریفنگ دینا چاہتے ہیں،ریاض حسن پیرزادہ نے کہاکہ جی ایچ کیو میں بریفنگ دے دیں،صلاح الدین ایوبی نے کہاکہ رد فساد میں اصل مسئلہ پر دھیان نہیں دیا ہے ہم نے نہیں دیکھا کہ ان مفسیدین کے پیچھے کون ہے اسمبلی میں ایسے لوگ ہیں جن کو اپنی ملک سے زیادہ دوسرے ملک کا مفاد عزیزہے،پاکستان کے پڑوس میں پاکستان کا دشمن پالا جارہاہے،20جگہوں پر کیمپ ہیں اور وہ پاکستان میں بدامنی پھیلارہے ہیں،بھارت افغانستان میں ہمارے دشمنوں کو پال رہاہے فلسطین کی ریلی پر بلوچستان میں حملہ ہوا ہم اسمبلی میں بات کرتے ہیں وہ وہاں سے ہمیں ٹارگٹ کرتا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری دفاع نے کمیٹی کوبتایاکہ کمیٹی کوجولائی کے پہلے ہفتہ میں جی ایچ کیو میں بریفنگ دے سکتے ہیں۔