کے الیکٹرک شہریوں پربجلی گرانے کو تیار،نیپراسے قیمت میں اضافے کی اجازت طلب
ویب ڈیسک
جمعه, ۴ جون ۲۰۲۱
شیئر کریں
کے الیکٹرک نے نیپرا کو جنوری سے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ اپریل کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی درخواست کر دی گئی ،جنوری 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 97 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ،فروری2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ،مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ،اپریل 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی کی درخواست کی گئی ، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ، نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت ہو گی۔