میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رانی مکھر جی نے خود کو روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا

رانی مکھر جی نے خود کو روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

معروف اداکارہ رانی مکھر جی نے خود کو بالی وڈ کی روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا ہے۔ویب سائٹ ’بالی وڈ ہنگامہ‘ کو اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ اور فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے بالی وڈ میں قدم رکھا تب یہاں اداکاراؤں کا لمبا قد، ان کی آواز اور رنگت کو فوقیت دی جاتی تھی تاہم میں خوبصورت نہیں تھی، میرا قد درمیانہ تھا اور آواز اچھی نہیں تھی۔رانی مکھر جی نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھے اسکرین پر بے حد پسند کیا اور میری آواز کی تعریف کی کیونکہ آج میری آواز ہی میری پہچان ہے، لوگ میرے چہرے کے بجائے مجھے میری آواز سے زیادہ جانتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں